تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے اور آن لائن کلاسز لینےکی ہدایت
مارچ 26, 2023
0
مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں شدید بارشو ں اور ژالہ باری کے باعث آن لائن کلاسز کے آغاز کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ اور جدہ میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے اور آن لائن کلاسز کے اجرا کی ہدایات کی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز تک شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اور ساتھ ہی آن لائن کلاسز کےآغاز کا کہا گیا ہے۔

