روزہ کھولنے کے بعد سینکڑوں روزہ داروں کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر

0

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں روزہ کھولتے ہی سینکڑوں روزہ داروں کی طبیعت خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پخیرالایا گاؤں کی ایک مقامی مسجد میں وزہ افطار کرنے کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جنہیں علاقہ مکینوں نے فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال پہنچایا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کئی روزہ داروں کو کلکتہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی طبیعت افطار میں غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔ اس واقعے کی رپورٹ نریندرا پولیس سٹیشن میں درج کردی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !