تحریک انصاف او ر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان خوفناک لڑائی

0


حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان خوفناک لڑائی ہوگئی۔ لاتیں ،گھونسے اور مکے چل گئے۔حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔حیدرآباد میں یوسی 18 پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، 

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی گئی۔پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر علی ہنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر جھگڑا شروع ہوا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !