کرپشن کی اجازت دی جائے، وزیراعظم کو خط لکھ کر اجازت مانگ لی گئی

0


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر کے ملازم نے خط لکھ کر وزیراعظم سے کرپشن کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اجازت مانگ لی کہ اگر تنخواہ نہیں بڑھائی جاتی تو کرپشن کی اجازت دی جائے۔ ملازم نے اپنے خط میں لکھا کہ  مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک اور تنخواہ کم ہے، تنخواہ نہیں بڑھائی توکرپشن کرنےکی اجازت دی جائے۔ملازم نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !