اب ہر شہری کو آٹے کےکتنے تھیلے ملیںگے، وزیراعظم کا انتہائی شاندار اعلان

0

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا تقسیم کے مراکز کا دورہ کیا اور شہریوں کو ایک کی بجائے دو دوآٹے کے تھیلے تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔بہاولپور میں آٹا تقسیم مراکز کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے خواتین کی شکایات سنیں ۔شہباز شریف کا کہنا تھا بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے گا، بزرگوں اور بیماروں کے لیے آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچائے جائیں۔زیراعظم نے بیمار خاتون کو آٹے کے دو تھیلے فراہم کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو شہری ایک تھیلا آٹا لے چکے ان کو آئندہ دو تھیلے دیے جائیں، دو تھیلے آٹا فراہمی سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو بار بار آنا نہیں پڑےگا


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !