شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ آخری اوورز کا پریشر برداشت نہیں کرسکے۔ افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے 19ویں اوور میں نسیم شاہ نے وہیں بالز پھینکے جہاں افغان بلے باز محمد نبی اور نجیب اللہ چاہتے تھے۔ آخری دو اوورز میں افغانستان کو 22رنز درکار تھے۔ جو کہ بالکل بھی آسان نہیں تھا۔ IFRAME SYNC لیکن نسیم شاہ نے یارکر ز کی بجائے لینتھ بولنگ کی۔ جس پر پہلے محمد نبی نے انھیں سکوائر لیگ
پر بڑا چھکا مارا جس کے بعد نجیب اللہ جو روم بنا کر کھیل رہے تھے پیچھے گری ہوئی بال کو پہلے مڈ آف کے سر کے اوپر سے چوکا جبکہ اس کے بعد لانگ آن کے اوپر سے چھکا لگانے میں کامیاب ہوگئے۔آخری اوور میں زمان خان نے زبردست جان لڑائی لیکن صرف پانچ ہی رنز بچے تھے ۔اس لیے وہ زیاد ہ کچھ نہ کر پائے۔ شاداب خان نے عما د وسیم کو بولنگ کےلئے کیوں نہیں بلایا یہ معمہ ابھی جاننا باقی ہے۔

