ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی جس نے بھارتی سنیماوں میں مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے. پٹھان نے بھارت کے سینماؤں میں 543 کروڑ جبکہ بیرونی ممالک کے سینما گھروں میں 396 کروڑ روپے کما لیے. اسی طرح فلم کو ویورز رائٹس کی مد میں 150 کروڑ جبکہ میوزک اور سی ڈیز کی مد میں 30 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی. پروڈیوسرز نے بھی اس فلم. کی کمائی سے خوب دولت سمیٹی جبکہ خود شاہ رُخ خان نے اس فلم سے دو سو کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی. واضح رہے کہ فلم پٹھان کو بھارت میں اپنے گانے بے شرم رنگ کی وجہ سے شدید احتجاج اور بائیکاٹ مہم کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا لیکن نتیجہ اس کے بر عکس نکلا اور فلم نے کھڑکی توڑ کامیابی سمیٹی.
1119 کروڑ روپے منافع کمانے والی پٹھان سے شاہ رُخ خان نے کتنی حصہ لیا، آپ کا ہر اندازہ غلط ثابت ہو جائے گا
اپریل 18, 2023
0

