اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)کینیڈ ا میں موجود ایک ہوٹل کے کمرے کا یہ دروازہ 1915سے لے کر آج تک بند ہے۔لگ بھگ ایک صدی سے اس کمرے کے دروازے کے بند رہنے کے پیچھے جو کہانی بیان کی جاتی ہے ،وہ کچھ یوں ہے کہ 1915میں ایک نیا شادی شدہ جوڑا ہنی مون منانے نکلا اورہوٹل کے اس کمرے یعنی کمرہ نمبر 873 میں آکر مقیم ہوا۔ دلہن کو کسی کام کے سلسلے میں رسیپشن پر آنا پڑا ،لیکن جونہی وہ سیڑھیاں اترنے لگی،اسے کسی پراسرار نادیدہ طاقت نے دھکا دیا وہ سر کے بل نیچے آن گری اور وہیں پر اس کی موت واقع ہوگئی۔کسی کو اس حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ اگلے ہی روز اس کمرے میں ایک اور جوڑا آکر مقیم ہوگیا ۔ اس جوڑے کو کمرے میں کچھ پراسرار اور ڈرائونی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ اور اسی دوان کمرے کی دیوار پر خون کے چھینٹےپڑ گئے۔ خوفزدہ جوڑے کو فوری طور پر کسی دوسرے کمرے میں منتقل کردیا گیا۔ اور دیوار پر سے خون کے نشان مٹا دیے گئے۔ لیکن ہوٹل انتظامیہ نے دیکھا کہ اگلی صبح دیوار پر خون کے دھبے دوبارہ موجود تھے ۔جس کے بعد اس کمرے کو بند کرکے اسے تالہ لگا دیا گیا ۔اور یہ کمرہ آج تک بند ہی ہے۔
کینیڈا کے ایک ہوٹل کا کمرہ 1915سے لے کر آج تک بند ہے ایک صدی پہلے یہاں کون سا پراسرا ر اور خونخوار واقعہ پیش آیا تھا رونگٹےکھڑے کردینے والی رپورٹ
اپریل 04, 2023
0

