2015 میں نیوزی لینڈ کے ہوٹل کے کمرے میں رات کو ایسا کیا ہوا تھا کہ حارث سہیل کے کیریئر کے آٹھ سال برباد ہو کر رہ گئے

0

 ویلنگٹن (نیوزی لینڈ ) کرکٹر حارث سہیل نے ون ڈے فارمیٹ میں اپنے کیریئر کی شروعات زبردست انداز میں کیں. اور بہت جلد اپنے آپ کو ایک میچور بلے بسز کے طور پر منوایا. انھوں نے 22 سال کی عمر میں اپنا ڈیبیو کیا تھا. لیکن 2015 میں جب ٹیم پاکستان دورہ نیوزی لینڈ پر گیی تھی تو حارث سہیل کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس کی بنا پر وہ اگلے چھ چار سال تک قومی ٹیم سے باہر ہو گئے  تھے. 2015 میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورہ پرتھی. ایک سب کھلاڑی ہوٹل کے کمرے میں تھے کہ اچانک حارث سہیل کے کمرے سے زور زور سے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دینا شروع ہو گئیں. جب ٹیم مینجمنٹ کے لوگ اور ہوٹل انتظامیہ بھاگم بھاگ ان کے کمرے میں پہنچے تو حارث پسینے سے شرابور ہو کر بری طرح  ہانپ رہے تھے اور ان کے چہرے سے شدید خوف کے آثار نمایاں تھے. وہاں پر آے لوگوں نےانھیں تسلی دیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا تو انھوں نے بتایا کہ انھوں نے کمرے میں ایک بھوت دیکھا جوان کے سینے پر سوار ہو کر ان کا گلہ دبانے کی کوشش کر رہا تھا. جب انھیں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ انھوں نے ضرور کوئی برا خواب دیکھا ہو گا تو حارث بار بار یہی اسرار کرتے رہے کہ انھوں نے بھوت. خواب میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے دیکھا وہ ان کے کمرے میں اور ان کے بستر پر ہی تھا. اور یہ کہ جیسے ہی لوگ اندر آے، بھوت غائب ہو گیا تھا. اس پر ہوٹل انتظامیہ سے ہوٹل میں بھوت پریت کی موجودگی یا ماضی میں ایسے کسی واقعے کی بابت پوچھا گیا تو ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ ایسا کوئی بھی واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا تھا. ہوٹل انتظامیہ نے بھی اس واقعے کو حارث سہیل کے برے خواب یا ان کے کسی ذہنی مسئلے کا نتیجہ قرار دیا. لیکن حارث اپنی بات پر ڈٹے رہے کہ ہوٹل انتظامیہ ہوٹل میں بھوت کی موجودگی کو چھپانے کی کوشش کر رہی تھی. اب یہ طے کرنا مشکل ہو رہا تھا کہ کیا واقعی حارث سہیل برے خوابوں اور سوتے میں ڈر جانے کی ذہنی بیماری میں مبتلا تھے یا پھر ہوٹل انتظامیہ اپنی کاروباری ساکھ کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی. تاہم جلد ہی یہ معمہ حل ہو گیا. کچھ ہی عرصے میں انکشاف ہوا کہ حارث سہیل کو مرگی کے دورے بھی پڑتے تھے. اس بنا پر حارث سہیل کو ذہنی طور پر ان فٹ ہونے کی بنا پر قومی ٹیم سے ریلیز کر دیا.تاکہ وہ  کسی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہو سکیں. پھر اگلے چار سالوں تک حارث کرکٹ کے میدانوں سے دور رہے. حارث سہیل نے ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم میں کم بیک کیا اور ان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی. لیکن اس کے بعد ایک بار پھر پچھلے چار  سالوں سے حارث سہیل کرکٹ سے دور ہیں. اگرچہ رواں سال ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں حارث سہیل کی دستیابی کی خبریں ہیں لیکن دوسرے زاویے سے دیکھا جائے تو ان کے کیرئیر کے آٹھ قیمتی سال ان کی ذہنی بیماریوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور پاکستان ایک انتہائی باصلاحیت مڈل آرڈر بلے باز کی خدمات سے محروم رہ چکا ہے.





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !