- لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کہتے ہیں کہ اگر ان کا ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ اگر کوئی توڑ سکتا ہے تو وہ بابر اعظم ہیں. اپنے ایک حالیہ بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ بابر تکنیکی بنیادوں پر پریشر کو جس طرح ہینڈل کرتے ہیں وہ شاندار ہے. وہ تینوں فارمیٹ میں اس وقت پاکستان کے سب سے بہترین بیٹر ہیں. انھوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ان پر کسی بھی قسم کا کوئی اضافی دباؤ نہ ڈالا جائے. کیونکہ صرف اکیلے بابر اعظم پر دباؤ ڈالنے سے پوری ٹیم پر پریشر آے گا. اس کی بجائے اگر بابر اعظم کو اکیلے بٹھا کر انکی رہنمائی کی جائے تو مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں. انھوں نے کہا کہ کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا 2006 کا ٹیسٹ ریکارڈ بابر اعظم ہی توڑنے میں کامیاب ہو جائیں. واضح رہے کہ کہ محمد یوسف نے 2006 میں صرف گیارہ ٹیسٹ میچوں میں 99 کی اوسط سے 9 سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی بدولت 1788 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا. دوسری جانب 28 سالہ بابر اعظم گزشتہ 700 دنوں سے ون ڈے کرکٹ کی نمبر ون رینکنگ پر براجمان ہیں
لکھ لیں، یہ بلے باز میرا 2006 کا 1788 رنز کا ریکارڈ توڑنے والا ہے، محمد یوسف نے پیشگوئی کر دی
اپریل 08, 2023
0

