اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ 20اپریل کی شام کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔اس بار رمضان المبارک پورے 30دن کا ہوگا، اور عید الفطر 22اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔جیو نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہٰذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے کئی ملکوںمیں یکم رمضان المبارک 23مارچ 2023 سے شروع ہوئی
آج کی بڑی بریکنگ نیوز پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
اپریل 08, 2023
0

