قیمت میں 112 فیصد اضافہ اب سات آٹھ سو روپے بل بھول جائیں ، ہر مہینے گیس کا بل کتنے ہزار روپے ہوجائے گا

0

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی ناردرن نے گیس کا نیا ٹیرف 2023 متعارف کروا دیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق مختلف سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک بڑھایا گیا ہے، گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سےشروع  ہوگیا ہے۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہےکہ بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائےجارہے ہیں جس صارف کابل 871 روپے تھا اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار900 روپےہوگیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے کئی گنا زائد بل دیں گے جب کہ نئے بلوں میں 4 اقساط کے بقایاجات بھی وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نئےگیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !