نوسرباز شخص لاتعداد پاکستانی شہریوں سے رقم لوٹ کر آسٹریلیا بھاگ گیا اب آسٹریلیا میںاس کا سب سے آسان ہدف کون ہوگا،پاکستانی کمیونٹی چوکنی ہوجائے

0

 سڈنی / کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شہری ملائیشیا میں درجنوں لوگوں سے جعل سازی سے رقم بٹو ر کر آسٹریلیا فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم نامی شخص نےملائیشیا میں جعلی کمپنی بنا کر منافع کی لالچ دے کر پاکستانی کمیونٹی کے کئی سادہ لوح لوگوں کو شیشے میں اتارا۔ اور پھر لوگوں کا پیسہ لوٹ کرآسٹریلیا فرار ہوگیا ہے۔جس پر ایک متاثرہ شخص نے اس کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔اس نے بتایا کہ ملزم بڑی ہی چابکدستی کے ساتھ لوگوں کی آئو بھگت کرتا تھا،اور انھیں راتوں رات منافع کے سبز باغ دکھاتا تھا۔ جس پر کئی لوگوں نے اس کے  فرضی اوربوگس پراجیکٹ پر سرمایہ کی ۔جس کے بعد یہ کہیں لاپتہ ہوگیا۔دفاتر کے چکر کاٹنے کےبعد معلوم ہوا کہ یہ آسٹریلیا بھاگ گیا ہے۔متاثرہ شخص نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹٹی کو خبردار کیا ہے کہ ملزم بے حد شاطر ہے اور کئی سادہ لوح لوگوں کو اپنے جھانسے میں لے کر آسکتا ہے۔ اس لیےاسے جلد از جلد گرفتار کروایا جائے۔




 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !