اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حوالے سے ترمیمی بل پر صدر عارف علوی نے اعتراضات لگا کر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ جس کے بعد حکومت نے اسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجربل صدر مملکت کے اعتراضات کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ،حکومت نے بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پیر کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو دوپہر2 بجے طلب کرلیاگیا،بل پارلیمنٹ سے منظور کرا کے دوبارہ صدر کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا،صدر مملکت نے 10 روز تک دستخط نہ کئے تو بل ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔
سپریم کورٹ ترمیمی بل پر صدر نے سائن کرنے سے انکار کردیا لیکن حکومت اب کیا کرنے والی ہے، تحریک انصاف کےلئے بری خبر
اپریل 08, 2023
0

