میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوںنے ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انسان اور نشے کاچولی دامن کا ساتھ ہے۔ غاروں میں رہنے والے انسان بھی نشہ آور اشیا کا استعمال کی کرتے تھے۔شواہد قدیم قبروں سے ملے۔تفصیلات کے مطابق سپین کے قریبی جزیرے میں سانئس دانوں کو ایک قدیم غار سے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ وہاں ہزاروں سال قبل رہنے والے انسان نشہ آور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے تھے۔ غار میں 200 قدیم قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں موجود لاشوں کے باقیات سے نشہ آور جڑی بوٹیاں ملی ہیں، غار کو 600 سے 800 قبل مسیح آخری رسومات اور قبرستان کے طور پر استعمال کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
غاروں میں رہنےوالے انسا ن کون سا شرمناک کام کیا کرتے تھے، قدیم قبروں سے شواہد مل گئے
اپریل 08, 2023
0

