راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنی میچ میں ایک اور شاندار کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔ رضوان نے رواں سال 2023میں ٹئی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے مسلسل تیسرے کیلنڈر سال میں ہزار رنز بنائے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر نے اس سال پاکستان کے علاوہ ملتان سلطانز اور کومیلہ وکٹوریئنز کی نمائندگی کی۔ محمد رضوان نے گزشتہ سال 1817 اور 2021 میں 2036 رنز بنائے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان کے شاندار 98 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے تیز رفتار آغاز کے باوجود صرف 52کے مجموعے پر اوپر تلے تین وکٹیں گر گئیں جب بابر اعظم 19جبکہ صائم ایوب اور محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد کی 75رنز کی سانجھے داری نے پاکستان کو میچ میں واپسی دلائی۔ افتخاراحمد36رنز کی اچھی اننگز کھیل کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔جس کے بعد عماد وسیم نے محمد رضوان کا ساتھ آخری اوور کی چوتھی گیند تک دیا اور وہ 31رنز کی باری کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹکنر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دے ڈالا
اپریل 24, 2023
0

