راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھ وکٹوں شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2سے برابر کر دی۔ پاکستانی بولنگ لائن اپ 194رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل چیپمن نے شاندار سنچری بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں نماں کردار ادا کیا۔ جمی نیشام نے نیوزی لینڈ کی جانب سے پانچویں وکٹ کی 120رنز کی سانجھے داری میں اہم کردار کیا ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، احسان اللہ، شاداب خان جیسی ٹاپ بولنگ لائن اپ ناکام ثابت ہوئی۔ عماد وسیم دو وکٹیں لینے والے نمایاں بائولر تھے۔اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 194رنز بنائے۔ محمد رضوان 98رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ افتخار احمد نے 36اور عماد وسیم نے 31رنز کی باری کھیلی۔ٹکنر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
چیپمن کی ناقابل یقین سنچری نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے ڈالی
اپریل 25, 2023
0

