اواگادوگو(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک برکینافاسو میں فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد کے ایک گائوں پر حملہ آور ہوکر سینکڑوں کے قریب لوگوں کو قتل کرنے اور لوٹ مار کرنے کے بعد گائوں بھر کو نذر آتش کردینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس ہو کر گائوں پر حملہ آور ہوئے اور 80سے زائد افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد 100سے زائد افراد کو زخمی کیا اورگائوں کے تمام گھروں کوآگ لگا دی۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم اور غریب ممالک میں سے ایک ہے جو پڑوسی ملک مالی میں پھیلنے والی شورش سے بھی نبردآزما ہے
وردی میں ملبوس افراد کا گائوں پر حملہ، 80افراد کو قتل کردیا، سارے گھر بھی جلا ڈالے
اپریل 25, 2023
0

