نیوزی لینڈ کو ناقابل یقین کامیابی دلوانے والے چیپمین کاآبائی ملک کوئی اور تھا وہ کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے کے بعد 20گھنٹے کا سفر کرکے امتحان دینے پہنچے تھے 28سالہ کھلاڑی کے بارے میں دلچسپ معلومات

0


آکلینڈ / راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں سنچری بناکر اپنی ٹیم کو ناقابل یقین کامیابی دلوانے والے مارک چیپمین کے بارے میں دلچسپ معلومات پیش خدمت ہیں۔ چیپمین  کا تعلق پیدائشی طور پر ہانگ کانگ سے تھا لیکن وہ اپنے والد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی سکونت اختیار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ چیپمین نے انڈر 12 انڈر 15 اور انڈر 19کے لیول پر ہانگ کانگ کےلئے کرکٹ کھیلی ۔ اور انھوںنے ہانگ کانگ ہی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے ڈیبیو ون  ڈے میں یو اے ای کے خلاف اپنی ابتدائی سنچری سکور کی۔ اور  اس اننگز کے بعد وہ بیس گھنٹے کی پرواز طے کرکے اپنے امتحانی پرچے کے سلسلے میں نیوزی لینڈ پہنچے۔ تب چیپمن نے سنجیدگی سے نیوزی لینڈ ہی کےلئے اپنا کیرئیر بنانے کا سوچنا شروع کیا اور آکلینڈ کی ٹیم کی جانب سے کھیلنے لگ گئے۔ انھیں نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا موقع 2018میں ملا۔ چیپمن اب تک 7 ایک روزہ میچز میں 262رنز بنا چکے ہیں جن میں 124رنز ناٹ آئوٹ ان کی سب سے بہترین اننگز ہے۔ اسی طرح انھوںنے 52ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1126رنز بنا رکھے ہیں ۔ جبکہ کیرئیر کی واحد سنچری انھوںنے گزشتہ روز پاکستان ہی کے خلاف بنائی  ۔ 28سالہ  مارک سنکلئیر چیپمین نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اس سیریز میں 270کے قریب رنز بنائے جن میں دو نصف سنچریاں اور یہ یادگار سنچری شامل تھی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !