نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک کینیا کی پولیس کو ملکی کے مشرق میں واقع ایک جنگل سے ایک مخصوص فرقے کے ماننے والے26افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد اس سلسلے سے منسلک افراد کی برآمد شدہ لاشوں کی تعداد 47ہوگئی ہے۔ پولیس کی سرچ ٹیموں کو منہ کو ماسک سے لپیٹ کر اور مخصوص لباس پہن کرکھدائی کے ذریعے لاشوں کی تلاش کرتے دیکھا گیا ہے۔ مرنے والے لوگوں کا تعلق گڈ نیوز انٹر نیشنل چرچ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس اس چرچ کے سربراہ میکینزی نتھنگے کو گرفتار کرچکی ہے۔ جس نے اپنے ماننے والوں کو ترغیب دی کہ وہ یسوؑع (حضرت عیسیٰ علیہ السلام )سے ملاقات تک خود کو بھوکا رکھیں۔اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب س کی اس ترغیب کی وجہ سے دو بچے بھوک سے مر گئےتھے لیکن اس کے بعد یوں اب تک 47لاشوں کے ملنے کے بعد ملک بھر میں خوف وہراس کی لہر دوڑ چکی ہے اور مالندی کے قریب شکاہولا میں جنگل کے 800 ایکڑ علاقے کو تلاشی مہم کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ جنگل سے مردہ پائے گئے لوگوں کو بھی نتھنگے نے کہا تھا کہ وہ لوگ خود کو یسوع کے ملنے تک روزے کی حالت میں رکھیں۔

