راچی (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کہتے ہیںکہ ملک میں ایک دو روز تک شدید گرمی کی لہر کے بعد ایک بار پھر بارش کا طویل سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی ہے۔ انھوںنے کہا کہ آج سے اگلے دوروز تک گرمی کی لہر شدید ہوگی تاہم 27یا28پریل سے بارش برسانے والا طاقتور سسٹم ملک پھر پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے قریب بحیرہ عرب میں سرکولیشن بھی بنی ہوئی ہے جس کے باعث سندھ، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس سسٹم کی وجہ سے سندھ میں کہیں تیزکہیں موسلادھاربارش اور کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تھنڈر اسٹورم بننے پر آندھی اوربجلی گرنےکا بھی خدشہ رہے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 28 اپریل کی رات سے اس سسٹم کے اثرانداز ہونےکا امکان ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں اس سسٹم کی شدت زائد رہ سکتی ہے، کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز اور چندمقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں اس سسٹم کے زیراثربارش کا امکان ہے، صوبے کے مختلف مقامات پرآندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں تیز، کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے 80 سے90 فیصد علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔
