راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سنچری بنا کراپنی ٹیم کو سیریز کی شکست سے بچانے والے لیفٹ ہینڈڈ بیٹر مارک چیپمن کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جبکہ اس سے قبل وہ ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں تھے. چیپمین نے 57 گیندوں پر چار چھکے اور 11 چوکے لگا کر 104 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو سیریز کی یقینی شکست سے بچا لیا تھا. انھوں نے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے.