عمران خان کو قتل کرنے کی ایک اور کوشش

0

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انھیں حملے کے بعد ہسپتال قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی. اپنے ایک حالیہ بیان میں انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو اس کے بعد انھیں ہسپتال میں زہریلے انجکشن کی سرنج لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بچ گئے. انھوں نے کہا کہ انھوں نے 27 سالہ جدو جہد کے دوران اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی جبکہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا. یہ دونوں جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی گود میں پلی بڑھی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو جنرل ایوب کی کابینہ میں شامل تھے جبکہ نواز شریف جنرل جیلانی کے چھت کے سریے لگاتے رہے اور ہم پر 2018 کا الیکشن فوج کی مدد سے جیتنے کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مسلسل دشمنی کا سامنا ہے. میں نے تو کسی جنرل کے ساتھ کھڑے ہو کر حکومت نہیں بنای.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !