راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد رضوا ن کی شاندار 98رنز ناٹ آئوٹ کی باری کی بدولت پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 194رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے تیز رفتار آغاز کے باوجود صرف 52کے مجموعے پر اوپر تلے تین وکٹیں گر گئیں جب بابر اعظم 19جبکہ صائم ایوب اور محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد کی 75رنز کی سانجھے داری نے پاکستان کو میچ میں واپسی دلائی۔ افتخاراحمد36رنز کی اچھی اننگز کھیل کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔جس کے بعد عماد وسیم نے محمد رضوان کا ساتھ آخری اوور کی چوتھی گیند تک دیا اور وہ 31رنز کی باری کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹکنر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

