میں میچ کے دوران ٹنڈولکر کو گالیاں دے رہا تھا ،پھر وہ میرے پاس آیا اور مجھے کہا کہ،۔۔ ثقلین مشتاق نے ایک ناقابل یقین واقعہ بیان کر دیا

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے اپنے کیرئیر کے دنوںکا ایک دلچسپ واقعہ شئیر کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ وہ سچن ٹنڈولکر کومیچ کےدوران گالیاں دیتے رہے ثقلین نے بتایا کہ کینیڈا میں پاکستان اوربھارت کے مابین ون ڈے سیریز چل رہی تھی۔جب ٹنڈولکر لمبی اننگز کھیل رہے تھے اور ان کی وجہ سے بھارت کو اچھی پارٹنرشپ بھی ملی ہوئی تھی۔ جیسے ہوئے وہ نان سٹرائیکر اینڈ پرآتے تومیں ان کو گالیاں دینے لگ جاتا ۔ میں نے کئی بار ایسا کہا۔ توپھر سچن میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میر ے دل میں تمھارے بارے میں ایک بڑے کھلاڑی اور سٹا ر بائولر کے طور پر عزت ہے۔ تم اس عزت کو خراب کیوں کرنا چاہتے۔جب میں تمھارے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں کررہا تو تم غلط کیوں کررہے ہو۔ثقلین کہتے ہیں کہ مجھے اس قدر شرمندگی ہوئی کہ دوبارہ سچن کے مد مقابل کھیل کرکبھی دوبارہ ان کے بارے میں بری بات نہ سوچی اور نہ کہی۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !