آپ پلیز اسے پروگرام میں شامل نہ کرنا شریف خاندان نے 2008میں ایسا کیا کیا تھا، منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران بھانڈا پھوڑا تو مریم نواز کا رنگ اڑ گیا

0


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اینکر منصور علی خان کو دیے گئے انٹرویو کے ا س حصے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہاہےجس میںوہ سعودی شاہی خاندان کی جانب سے دی گئی ایک گاڑی کے حوالے سے سوالات کو پروگرام میں شامل نہ کرنے کا اصرارکررہی ہیں۔ منصور علی خان ایک سیاہ لگژری گاڑی سے متعلق سوال پوچھتے ہیں کہ یہ آپ کی فیملی کے پاس کہاں سے آئی جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ ان کی فیملی کو سعودی عرب کے شاہی خاندان نے نوے کی دہائی میں گفٹ کی تھی۔ جس پر منصور علی خان کا کہناہے کہ یہ گاڑی آپ لوگوں کے پاس 2008میں پیپلزپارٹی کے دور میں آئی ۔مریم نواز کاکہنا ہے کہ بالکل اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہمیں کہا کہ یہ آپ کو سعودی عرب کی جانب سے گفٹ ملا ہوا ہے۔ آپ لوگ قانون کے مطابق اس کی پیمنٹ کریں اوراسے لے جائیں۔تاہم منصور علی خان نے انھیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ غیر قانونی تھا۔ پھر آپ نے گاڑی کیسے لے لی۔انھوںنے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے آکر آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے توشہ خانوں سے تحفے لینے کی راہ ہموار کی۔ اس پر مریم نواز نے منصور علی خان سے درخواست کی کہ وہ اس حوالےسے ریکارڈ چیک کریں گی اسلیے وہ اس مکالمے کو پروگرام کا حصہ نہ بنائیں۔جس پر منصور علی خان نے انھیں کہا کہ بے فکر رہیں۔


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !