ممبئی، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر بلے بازی کے آرٹ کے بادشاہ مانے جاتے ہیں۔ ٹنڈولکر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کی سنچریوں کی سنچری کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیے ہوئے ہیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں33ہزار رنز بنا کر ابھی تک سرفہرست ہیں۔ممبئی کے رہنے والے سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیرئیر کی شروعات16سال بھارت کے 1989کے دورہ پاکستان سے کی تھیں ۔ لیکن شاید آپ کو یہ جان کر شدید حیرانی ہوگی کہ ٹنڈولکر پاکستان کی جانب سے بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔شاید کئی لوگ اس بات کو ناقابل یقین سمجھیں گے لیکن خود سچن ٹنڈولکر نے اپنی کتاب Playing it my way میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ جس کے مطابق 1987میں پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلنے بھارت کے دورہ پر گئی تھی۔اور دورے کا آغاز ایک چار روزہ میچ سے ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت عمران خان جبکہ بھارتی ٹیم کی قیادت سنیل گواسکرکررہے تھے۔جاویدمیانداد اور عبدالقادر لنچ بریک کے بعد گرائونڈ میں واپس نہیں آسکے تھے جس کی وجہ سے پاکستان کو فیلڈرز کی کمی کا سامنا تھا۔ عمرا ن خان نے مجھے فیلڈ پر کھڑا کیا۔ سچن نے مزید لکھا کہ مجھے مڈآن کی پوزیشن پر کھڑا کیا گیا تھا۔ کپیل دیو کی ایک شاٹ ہوا میں گئی۔ میں نے بہت تیز ی سے بھاگ کراسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن بال مجھ سے دور گرا۔اگر میں مڈآن کی بجائے لانگ آن پر کھڑا ہوتاتو یہ کیچ پکڑ سکتا، یوں پاکستان کو یہ وکٹ میری وجہ سے مل جاتی۔
سچن ٹنڈولکر پاکستان کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں،ایسا انکشاف جو آپ کو حیرت میں ڈبو دے گا
اپریل 07, 2023
0
Tags

