اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رائونڈ کرکٹرعماد وسیم نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کا حصہ نہ بننے پر خاصے برہم ہیں۔ اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں عماد وسیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر انھیں بلاوجہ سلیکٹ نہ کیا گیا تو و ہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انھوںنے کہا کہ ایک سال تک انھیں ٹیم سے بغیر کوئی وجہ بتائے ڈراپ کیا گیا لیکن اب وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی جنگ لڑوں۔۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دور رہتے ہوئے مجھے کبھی کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، درحقیقت میں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے جتنا کمایا ہوگا اس سے 10 گنا زیادہ کمایا۔انھوںنے کہا کہ اگر وہ پرفارم نہ کررہےہوتے تو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی لیگز ان سے معاہدے نہ کرتیں۔
پیسوں کی کوئی ٹینشن نہیں، دس گنازیادہ کما رہاہوں،لیکن ا ب میں یہ کام کرنے والا ہوں، عماد وسیم نے دھمکی دے دی
اپریل 07, 2023
0

