راولپنڈی کے ایک بزنس مین کا ڈرائیور بیگ میں پونے پانچ کروڑ روپے لے کرجارہاتھاکہ اچانک ڈاکو آگئے،پھر کیاہوا، حیران کن خبر

0

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ روات کے ایک علاقے میں ڈکیتی کی ایک بہت بڑی واردات ہوئی ہے ، ڈاکو پونے پانچ کروڑ روپے چھین کر لے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں قائم ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں مسلح افراد نےجوتوں کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کے ڈرائیور سے بندو ق کی نوک پر پونے پانچ کروڑ روپے کی رقم چھین لی۔جوتوں کے تاجر شیخ اقبال نے بتایا کہ صدر کے علاقے میں جوتوں کا کاروبار ہے اور  پراپرٹی  کا کام بھی کرتا ہوں ، ڈرائیور کو رقم دے کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 7 میں واقع گھر بھیجا تھا،ڈرائیور گھر کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے رقم والا بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واردات شام ساڑھے چار بجے کے قریب ہوئی لیکن متاثرہ شہری نے پولیس کو تاخیر سے اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری واضح  نہیں کررہا کہ اتنی بڑی رقم کیش کی صورت میں محض ڈرائیور کے ہاتھ کیونکر بھجوائی۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام زاویوں سے کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !