عرب ملک نے عید پر پوری گیارہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا

0

 دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک ) قطر میں حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 9 روزہ تعطیلات کے اعلان کیا ہے تاہم ہفتہ وار چھٹیاں بھی شامل ہوجانے سے عوام کو مسلسل 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر میں 19 اپریل بروز بدھ سے9 2 اپریل جمعرات تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا جب کہ ملک میں جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹیاں ہیں اس لیے دفاتر 11 روز بعد اتوار کو کھلیں گے۔عمان اور متحدہ عرب امارات میں عید پر 5 دن جب کہ سعودی عرب میں 4 دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات ہوں گی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر ہفتے کے روز ہوگی۔سعودی عرب نے عوام سے جمعرات کے روز چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی شہادت سے متعلق قریبی دفاتر میں جاکر بتائیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !