لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوے پاک بھارت میچ یادیں سب پاکستانیوں کا سینہ چھلنی کر دیں گی جب پاکستان کی یقینی فتح شکست میں بدل گئی اور اس کامیابی کو پاکستان کے منہ سے چھین کر لے جانے والا کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی تھے. یوں تو کوہلی کی کھیلی ہوئی ناٹ آؤٹ 82 رنز کی اننگز ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی لیکن اسی میچ میں ان کا کھیلا گیا ایک شاٹ بلاشک و شب ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا سب سے بہترین شاٹ تھا. یہ شاٹ انھوں نے حارث روف جیسے تیز رفتار گیند باز کی گیند پر سیدھا کھیلا اور گراونڈ کے سب سے لمبے ایریا کو پار کرتے ہوئے چھکا مارا. اس شاٹ کےلئے کوہلی نے اپنے آپ کو تھوڑا سا روم دیا اور پھر یہ.مشکل ترین شاٹ دکھنے میں اتنا آسان لگا جیسے کوئی دودھ میں سےمکھی نکال دی جائے. یہ ٹرننگ پوائنٹ تھا. یہیں سے بھارت کی ناقابل یقین کامیابی کی شروعات ہوئی تھی. حارث روف نے خود اس ناقابل یقین شاٹ کی تعریف ان الفاظ سے کی ہے کہ یہ ایسا شاٹ تھا کہ ویرات اس کے جیسے دوسرا شاٹ اب دوبارہ نہیں کھیل سکیں گے.
تم. مجھے یہ شاٹ دوبارہ زندگی بھر نہیں مار سکو گے، حارث روف نے کس عظیم بلے باز کو چیلنج کر دیا
اپریل 19, 2023
0

