حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر جامشوروسے سیہون جانے والی کوسٹر کو حاسدثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد کی موت واقع ہوگئی۔ ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے بتایا کہ حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تھوڑی پھاٹک کے مقام پر تیر رفتار کوسٹر ڈرائیور سےکوسٹر بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے کچے میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں دو بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسافر کوسٹر حیدرآباد سے سیہون جارہی تھی،لاشوں اور زخمیوں کو مانجھند تعلقہ اسپتال اور عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سہون منتقل کیا گیا ہے۔
عیدکے تیسرے روز ہی پاکستان میں المناک حادثہ کئی زندگیاں چلی گئیں
اپریل 24, 2023
0

