ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک خاتون ویٹرس نے کیفے پرآئے ایک گاہک کو کاک ٹیل (مشروب) میں اپنا خون ملا کر پیش کردیا۔ یہ واقعہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیش آیا جس میں ایک گاہک نے ایک کیفے پر آکر مشروب کا آرڈر کیا۔ ویٹرس مشروب لے کر آگئی جس کی رنگت دیکھ کر گاہک کو کچھ شک گزرا۔ اس نے مشروب پینے سے انکار کرتے ہوئے کیفے کی انتظامیہ کو اس کی شکایت کی۔ کیفے کی انتظامیہ نےکاک ٹیل کا معائنہ کیا تو اس میںخون کےشامل ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ کیفے انتظامیہ نے ویٹرس سےپوچھ گچھ کی تو اس نے مشروب میں خون شامل کرنے کا اعتراف کیا۔ کیفے انتظامیہ نے گاہک سے معافی مانگ لی اور پلک جھپکتے ہی ویٹرس کو نوکری سے فارغ کردیا۔

