ملکی صورتحال، اعتزز احسن نے کس کی حمایت کر ڈالی

0

 



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نظریہ ضرورت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ 90 دن میں انتخابات آئین کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نظریہ ضرورت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ان کے ساتھی جج بھی آئین کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں میاں خاندان کی ایک جج کو دی ہوئی ڈکٹیشن ریکارڈ پر ہے، جسٹس منیر کی وراثت نظریہ ضرورت ہے جس کی وجہ سے مارشل لا لگے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں انتخابات کروائیں، 91 ویں دن نگران حکومت صفر ہو جائے گی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن نہ کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔








ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !