اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں ٹھہرنےکا کہہ دیا ہے۔ جس کے بعد کل کسی بڑے اقدام کی توقع کی جارہی ہےملکی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر کھلبلی مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال طویل بحرانوں کے بعد اب کسی فیصلہ کن موڑ کی طرف جارہی ہے۔ ایک جانب دو صوبوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جا رہا ہے، جس کےبعد وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلا س طلب کر لیاہے اور ارکان کو واپس ن جانے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی کل کسی بڑے فیصلے کا عندیہ دے دیا ہے۔اس حوالے سے جلد صورتحال واضح ہونےکا امکان ہے
کیا حکومت مستعفی ہوجائے گی، اگلے چند گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے، بڑی خبر
اپریل 03, 2023
0

