کون سا شخص ایک ہی جھٹکے میں آج دنیا کا امیر ترین انسان بن گیا ، اس کی دولت کتنی ہے

0

پیر س(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مشہور فیشن برینڈ ایل وی ایم ایچ کے چئیرمین اور سی ای او برنارڈارنالٹ اس وقت دنیا کے امیر ترین انسان ہیں جن کی دولت 200ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے۔ان کی دولت بڑھ جانے کی وجہ کمپنی کے حصص کا ریکارڈ بلند ی پر پہنچنا ہے۔وہ 200ارب ڈالرز تک امیر ہونے والے دنیا کے تیسرے شخص ہیں۔ اس سے قبل ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے یہ سنگ میل حاصل کیا تھا لیکن ٹیکنالوجی کمپنیوں کےشئیرزکی قیمتیں گرنے کی وجہ سے دونوں کی دولت میں کمی آچکی ہے۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق   ارنالٹ کی کل مالیت منگل کو 2.4 بلین ڈالر بڑھ کر 201  ارب  ڈالر ہوگئی۔ دنیا کے امیروں میں لگژری اشیاء کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے، اس سال  برنارڈ ارنالٹ کی  دولت  میں 39  ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ایل وی ایم ایچ کے حصص  30 فیصد بڑھے ہیں




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !