انجری انتہائی نقصان دہ ثابت ہوئی،دنیائے کرکٹ کےلئےبے حد افسوسناک خبر

0

ژآکلینڈ/نیوزی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن انجری کے باعث آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ولیم سن انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے میچ کےدوران گجرات ٹائٹنزکی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران زخمی  ہوگئے تھے،ولیم سن اس انجری کے بعد لیگ چھوڑ کر نیوزی لینڈ واپس چلے گئے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ کروایا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہو گا، آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ ولیم سن نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے نامزد نیوزی لینڈ سکواڈ کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے آئی پی ایل کا انتخاب کیا تھا لیکن آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے پہلے ہی میچ میں فیلڈ نگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انھیں گروانڈ سے اٹھا کر لے جایا گیا اور ان فٹ ہونے کی بنا پر وہ بھارت چھوڑ کر نیوزی لینڈ واپس چلے گئے تھے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !