اسلامی ملک کا اسرائیل پرزبردست حملہ، یہودی بستیوں کو نشانہ بنا ڈالا

0

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کی جانب سے اسرائیل کی شمالی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ،یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 100کے قریب میزائل داغے گئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میزائلوں کو ڈیفنس سسٹم کے تحت فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کا ہدف مغربی الجلیل میںیہودی بستیاں تھیں۔جواب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی علاقوں میں گولہ باری کی گئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج بھی اسرائیل سرحد کے قریب علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی فوج نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے راکٹ پیڈز کی تلاش شروع کر دی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب یہودی بستی میں راکٹ گرنے سے مقامی مارکیٹ میں آگ لگ گئی جبکہ راکٹ حملے کے بعد اسرائیل نے شمالی علاقوں میں جہازوں کی آمدورفت روک دی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !