شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے نواحی گائوں جلال پور میں ڈرون گر گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے گائوں جلال پور میں ایک ڈرو ن کھیتوں میں گر گیا۔ایس ایچ او تھانہ شرقپور سردار خرم شہزاد ڈوگر نے بتایا کہ ڈرون لاہور کراچی موٹر وے کے کنارے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی اراضی کی حدود میں گرا تھا۔ایس ایچ او شرقپور کا کہنا ہے کہ گرنے والا ڈرون حساس ادارے کی ملکیت تھا جو تربیتی پرواز پر تھا۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈرون قبضے میں لے لیا۔
پاکستان کے انتہائی اہم علاقے میںڈرون گرگیا
اپریل 06, 2023
0

