راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہناہےکہ پاک فوج کا ڈسپلن اسے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ ہر الزام کا جواب دے۔ مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاک فوج باوقار ادارہ ہے جو کسی بھی سطح پر سیاسی سوچ کی نمائندگی سے اجتناب کرتا ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا کہ کیا سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل ہوگا تو انھوںنے صحافی کو جوا ب دیا کہ آپ اپنی توجہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر رکھیں۔ مفروضوں پر ہر گز نہ جائیں۔ تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔آرمی چیف نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ طاقت کا اصل محور عوام ہیں۔پاک فوج قومی فوج ہے۔ جوکسی خاص سوچ یا نظریے کی حامی نہیں ہے۔
کیا جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل ہوگا؟ صحافی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا جواب آگیا
اپریل 25, 2023
0

