کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے نو ارکان اسمبلی نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں آفتاب صدیقی نے سپیکر اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے کہ بدھ 26اپریل کو نو ارکان اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے کے بعد سپیکر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔اس لئے اگر اجلاس میں شرکت سےروکا گیاقانونی کارروائی کریں گے۔
تحریک انصاف کے کتنے ارکان اسمبلی کل قومی اسمبلی میں پہنچنے والے ہیں سپیکر کو آگاہ کردیا گیا
اپریل 25, 2023
0

