آخری تین اوورز تو بہت مزاحیہ تھے، یہی حرکت ڈیوڈ مالان نے کی تھی تو ان کے ساتھ کیا ہوا، پاکستانی کمنٹیٹر نے کھری کھری سنا ڈالیں

0

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کمنٹیٹر بازید خان نے پاکستان کی بیٹنگ کے آخری تین اوورز میں بلے بازوں کی سست روی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے. سائیڈ پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں بازید خان کا کہنا تھا کہ آخری تین اوورز میں صرف 28 رنز بنے. کیونکہ رضوان اپنی سنچری کے قریب تھے، وہ ایک اور دو لیتے رہے پھر نہ سنچری ہوئی اور نہ  پاکستان 200 رنز بنا سکا. خاص طور پر آخری اوور تو بہت ہی مزاحیہ تھا. اس موقع پر کیویز تبصرہ کار ماریسن نے انگلش کپتان مارگن کی مثال پیش کی جنھوں نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے ایک رن لینے والے ڈیوڈ مالان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم میں ارادے کی شدید کمی تھی. بازید خان نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کی ٹیکٹس بڑی واضح تھی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !