ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کو حال ہی میں اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف ادھار لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر شکایت درج کروائی گئی ہے تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ ہرش پٹیل نے الزام عائد کیا ہے کہ 2017 میں امیشا پٹیل پروڈکشن ہاﺅس نے فلم ” دیسی میجک “ کیلئے 65 لاکھ بھارتی روپے قرضہ لیا تھا لیکن اداکارہ کی جانب سے یہ پیسے واپس نہیں کیئے گئے ۔انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر نے اشوک پنڈت نے امیشا پٹیل کے خلاف موصول ہونے والی درخواست کی تصدیق کی ہے اور کہاہے کہ ایسوسی ایشن نے اداکارہ امیشاپٹیل کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔امیشا پٹیل کی جانب سے ان الزامات پر اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔