آپ کی حرکتیں میں سامنے لے آیا تو قوم کرکٹ دیکھنا چھوڑ دے گی، عمر اکمل نے بہت کچھ کہہ ڈالا

0

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمر اکمل کہتے ہیں کہ اگر انھوں نے تنقید کرنے والوں کے پول کھول دیے تو قوم کرکٹ دیکھنا چھوڑ دے گی. یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر انٹر ویو کے دوران عمر اکمل نے اپنی نجی پارٹیوں میں شرکت اور ڈانس کی ویڈیوز پر تنقید کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انسان اگر اپنے بہن بھائیوں کی شادیوں یا رشتہ داروں کی تقریبات میں انجوائے نہ کرے تو کہاں کرے. انھوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ تنقید بھی وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے ساتھ میں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اور ان کے بہت سارے راز میں جانتا ہوں. اگر آپ کو چار پانچ لاکھ لوگ جانتے ہیں تو پچاس ساٹھ ہزار مجھے بھی جانتے ہی ہوں گے اس لیے بہتر ہو گا کہ مجھے مجبور نہ کریں کہ وہ سب باتیں میں اپنی زبان پر لے کر آوں اور قوم کرکٹ دیکھنا چھوڑ دے. یہ مت سوچیے گا کہ میں چھوٹا ہوں چھوٹا اب نہیں رہا بچوں والا ہوں.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !