اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)سکرین پر دکھائی دینے والی یہ تصویر بظاہر Fake لگتی ہے۔لیکن درحقیقت یہ آدھے سر والا عجیب و غریب شخص نہ صرف سچ مچ اسی دنیا کا رہنے والا ہے بلکہ ایک عادی مجرم بھی ہے۔ کارلوس روڈری کویس نامی یہ 25سالہ شخص امریکی شہری ہے۔جس نے نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی ایک درخت میں دے ماری جس کے نتیجے میں اس کی کھوپڑی بڑے ہی عجیب و غریب اندازمیں پچک گئی۔اتنے بھیانک حادثے میں زندہ بچ جانے والے اس شخص کی زندگی اب مجرمانہ سرگرمیوں میں ہی گزرتی ہے ۔ یہ نہ صرف کثرت سے نشہ کرتا ہے بلکہ طوائفوں کے ساتھ وقت گزاری کا بھی بے حد شوقین ہے۔ کئی بار یہ چوری اور نقب زنی جیسے جرائم میں بھی سلاخوں کے پیچھے جا چکا ہے۔ لیکن انٹرنیٹ پراس کی تصویر نے کھلبلی اس وقت مچائی جب اس نےپولیس کے ایک خفیہ ایجنٹ کو 80ڈالر دے کر ایک جسم فروش خاتون خریدنے کی کوشش کی اور گرفتار ہوگیا۔لیکن آخر ایسے آدمی کوئی بھلا سمجھائے بھی تو کیسے، جس کا سر ہی نہیں ،اس کا دماغ کہاں سے آئے
یہ آدھے سر والا انسان کون ہے، اورکیا کام کرتا ہے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دینے والی رپورٹ
اپریل 07, 2023
0

