دنیا میں سچ میچ میں بھی ایک فی میل ومپائر موجود ہے یہ کس ملک میں ہے، تفصیلات آپ کو حیران کردیں گی

0

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)ومپائرزکے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خون پینے والی ایک فرضی مخلوق ہے جسے فلموں کو interesting اورAttractive بنانے کےلئے پیش کیا جاتا ہے۔لیکن اگر ہم آپ کو یہ بتائیں کہ دنیا میں سچ مچ کی ایک فی میل ومپائر بھی موجود ہے تو کیا آپ یقین کریں گے۔جی ہاں،یہ لیڈی ومپائر میکسیکو میں 1976سے اب تک موجود ہے ۔پورے جسم پر رنگ برنگے ٹیٹوز، سر سے ابھرتے ہوئے سینگ،آدم خوروں جیسے دانت،گلے میں جنوں بھوتوں کی پسند یدہ دکھائی دینے والے زیور۔ اس کا سامنا کرتے ہی کوئی بھی انسان یہ سوچنے پرمجبور ہوجاتاہوگا کہ شاید اب وہ زندہ بچ کر نہیں جانے والا۔۔خاص طور پر بچے تو اسے دیکھ کر ہی راستہ بد ل لیتےہوں گے۔ لیکن ہم آپ کوبتاتے چلیں کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔کیونکہ یہ درحقیقت ایک خاتون ہے جس نے اپنا نام لیڈی ومپائر رکھا ہواہے۔ آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ  پھر آخر اس حلیے اور ایسا خوفناک نا م رکھنے کی وجہ کیا ہے۔ کہیںاس خاتو ن کو انسانی خون پینے کی عادت تو نہیں۔ تو یہ بھی سن لیں کہ ایسا بھی ہر گز نہیں۔ یہ نہ صرف ہمارے اور آپ کے جیسی ایک عام انسان ہے بلکہ ایک انتہائی کامیاب اور مشہور شخصیت ہے۔یہ میکسیکو کی رہنے والی ماریہ جوز کرسٹینا ہے۔ جو نہ صرف ایک وکیل ہے بلکہ ایک بزنس بھی ہے۔ کرسٹینا نے جب پہلی بار شادی کی تو اسے بے انتہا جسمانی تشدد سہنا پڑا۔ جس کے بعد اس نے طے کر لیا کہ وہ گھروں میں مارپیٹ کا نشانہ بننے والوں کی آواز اٹھائےگی ۔ جس کے بعد اس نے کیتھولک یونیورسٹی آف میکسیکو سے کرمنل لا کی ڈگر ی حاصل کی ۔ اورخود کو دنیا کے سامنے طاقت،ہمت اورآزادی کی علامت کے طور پر پیش کرنے کےلئے اس نے اپنے جسم کو modify کیا ۔اور ومپائرز جیسا حلیہ بنا لیا۔ماریاجوز مارٹینا نے وکالت کے ساتھ ساتھ اپنی بوتیک اور ٹیٹو سٹوڈیوز کا کاروبار بھی شروع کررکھا ہے۔ اس کی بوتیک میں سیل ہونے والے ڈریسز دراصل ومپائرز دکھائی دینے کے شوقین افراد کے لئے خاص طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔ اپنے جسم پر سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کی بنا پر ماریا کا نام گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا گیا ہے۔اس کے جسم کے 96فیصد حصے پر ٹیٹوز موجود ہیں۔ اب باقی رہ گیا باقی چار فیصد جسم تو وہ صرف ہاتھوں کی ہتھیلیاں ہی ہیں،جن پر ٹیٹوز بنانے میں دقت پیش آتی ہے۔ماریا باڈی موڈیفکیشن اور ٹیٹوز پر ہونے والے انٹرنیشنل فیسٹیولز اور کنونشز میں ہمیشہ آگے آگے رہتی ہے۔ وہ نیشنل جیو گرافک چینل کے پروگرام ٹیبو میںبھی دکھائی دے چکی ہے جبکہ میوزیم میں اس کا موم کا بنا ہوا مجسمہ بھی موجود ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !