رمضان المبارک میں بھی عوام پرقہر گرا دیا گیا اچانک فی کلو چینی کا ریٹ کتنا بڑھ گیا، بہتر ہوگا کہ استعمال ہی چھوڑ دیں

0

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں چینی کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے،اورچینی کی فی کلو قیمت 24روپے بڑھ گئی ہے۔ 24 روپے اضافےکے بعد چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی ہے۔ڈیلرز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت 121 روپے ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے قبل ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 106 روپے تھی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں خوردنی اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہےاور عام تا عام چیزخریدنا بھی غریب کے بس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !