لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عباس نے انگلش کائونٹی چیمپئین شپ میں تباہ کن بائولنگ کر ڈالی۔ گزشتہ روز نوٹنگھم شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 49 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہیمپ شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔عباس کی وکٹ ٹو وکٹ سوئنگ بائولنگ پر نوٹنگھم شائر کے بلے باز بالکل بھی سنبھل نہیں پائے۔ واضح رہے محمد عباس نے گزشتہ برس کائونٹی سیزن میں بھی شاندار گیند بازی کی تھی۔
پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے تباہ کن بائولنگ کرڈالی کتنے بلے باز آئوٹ کر دیے، شاندار خبر
اپریل 07, 2023
0

