اگر اروشی راضی ہے تو میں شادی کر لوں گا، نسیم شاہ کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بائولرنسیم شا ہ نےبھارتی اداکارہ اروشی کےروٹیلا کے حوالے سے انتہائی دلچسپ بیان دےدیا ہے۔ایک تقریب میں نسیم شاہ سے کہا گیا کہ وہ اروشی کے بارے میں کوئی میسج دیں۔جس پر نسیم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ کو وائرل کردیں گے،، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ سال 2022 کے ایشیاءکپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارک باد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔۔

