آٹھویں جماعت کے لڑکے نے بال کٹوانے کے بعد آئینہ دیکھا ،اپنےچھوٹے بالوں کو دیکھ کر باتھ روم گیا، کھڑکی کھولی اور 16ویں منزل سے ،،،ششدر کردینے والی خبر

0

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک 13سالہ لڑکے نے اس بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا کہ اس کے کٹوائے ہوئے بال بہت زیادہ چھوٹے ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ 13سالہ لڑکا حجام کےپاس بال کٹوانے گیا۔ لیکن اسے لگا کہ اس کے بال زیادہ کاٹ دیے گئے تھے۔لڑکاگھر واپس آیا تو آئینےمیں دیکھ کر اسے اپنی کٹنگ پسند نہیں آئی اور اپنے چھوٹے بالوں پر وہ بے حد دلبرداشتہ ہوگیا۔ اور آن کی آن میں باتھ روم کی کھڑی سے 16ویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ سے نیچے کود گیا،لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکا آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا او ر خاصی حساس طبیعت کا مالک تھا



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !